چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 18, 2026 8:11 شام
تازہ ترین خبریں

دینہ// ریلوے اسٹیشن دینہ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا ، صرف ایک ٹرین عوامی ایکسپریس یہاں رکتی ہے۔ وزیر ریلوے کی توجہ کی ضرورت ۔ رپورٹ پروفیسر خورشید ڈار

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار).ریلوے اسٹیشن دینہ ایک وقت لاہور ریلوے اسٹیشن کے بعد بہتر مقام رکھتا تھا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زبوں حالی کا شکار ہو گیا ایک عرصہ دراز کے بعد وفاقی وزیر ڈاکٹر غلام حسین نے پیپلز پارٹی کے دور میں ریلوے اسٹیشن دینہ پر اپنی توجہ مبذول کی تمام اقسام کی ٹرینوں نے یہاں پر سٹاپ کرنا شروع کر دیا بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ ریلوے اسٹیشن دینہ کو 150 دیہات لگتے ہیں اور دیگر کا تعلق بھی اسی ریلوے اسٹیشن سے ہے تمام مسافر پشاور جانے کے لیے یا کراچی جانے والے ریلوے اسٹیشن دینہ کی خدمات حاصل کیا کرتے تھے لوگوں کو بڑی سہولت میسر تھی اس عرصہ میں تمام اقسام کا گڑز بھی ریلوے کے ذریعے اتا تھا اب ریلوے اسٹیشن دینہ کھنڈرات کا منظر پیش کرتا ہے مسافروں کے بیٹھنے کے لیے مناسب بینچ میسر نہیں ہے غالبا صرف ایک گاڑی پاکستان ایکسپریس یہاں رکتی ہے لوگوں کو مجبورا راولپنڈی یا جہلم جانا پڑتا ہے مقامی سیاستدان ریلوے اسٹیشن دینہ کی طرف کیوں توجہ دیں ان کے پاس پراڈو و دیگر اعلیٰ قسم کی گاڑیاں موجود ہیں یہ مسئلہ تو صرف ایک عام ادمی کا ہے وفاقی وزیر ریلوے کا تعلق جہلم سے ہے مگر سرکاری مصروفیات انگنت ہیں مزید براں وزیر خزانہ بھی ہیں لہذا ان کی مصروفیت قابل فہم ہیں عوام اپنے نوجوان وفاقی وزیر ریلوے اسٹیشن سے توقع کرتی ہے کہ وہ بھی ڈاکٹر غلام حسین سابق وزیر کی طرح اس طرف توجہ دینگے ریلوے اسٹیشن دینہ کو معیاری بنانے کی کوشش کریں گے ہر گاڑی کا یہاں رکنا مفاد عوام ہیں اس سے محکمہ ریلوے کو ریوننیو بھی حاصل ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ کی تاریخ میں ریکارڈ ساز کیمپ۔معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر بچوں کی گروتھ اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں دینہ شہر اور اس کے مضافات سے سیکڑوں والدین اپنے نوزائدہ بچوں سے لے کر 14 سال تک کے بچوں کے ساتھ تشریف لائے اور ان کی گروتھ اسسمینٹ کروائی

آج بھی حضرت محمد ﷺ روضہ اطہر میں اُسی طرح جلوہ افروز ہیں جیسے اس دار دنیا میں جلوہ افروز تھے۔اگر کوئی وہاں صدق دل سے حاضر ہو کر اپنے گناہوں کی بخشش طلب کی جائے تو اللہ کریم آپ ﷺ کے صدقے معاف فرمائیں گے۔دیکھنا یہ ہے کہ ہم نہاں خانہ دل سے یہ تڑپ لے کر جارہے ہیں؟اگر ہماری اکثریت صدق سے جاتی تو ہمارے معاشرے میں حجاج اور عمرہ کرنے والے سب سے زیادہ ہیں پھر بھی معاشرے میں انحطاط ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا فیصل آباد کیولیم مارکی میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت