
دینہ( ادریس چودھری)ایس ایچ او دینہ کی اپنے اہلکاروں کے ساتھ غنڈہ گردی۔ رات کے وقت سڑک کنارے درجنوں موٹر سائیکلوں کے ٹائروں پر لوہے کے سوہے چبو کر پنکچر کر ڈالا۔ میڈیا کے سوال پر کہ کس نے آپ کو موٹر سائیکل پنکچر کرنے کی اجازت دی ھے، انتہائی متکبرانہ لہجے میں بولا آپ کو عزت راس نہیں ۔ شہری موثر سائیکلوں کو پنکچر لگوانے کے لیے ذلیل و خوار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات منگلا روڈ دینہ پر ایس ایچ او دینہ کی قیادت میں پولیس اہلکاروں نے سڑک کنارے موٹر سائیکلوں کو پنکچرز کرنا شروع کر دیا ۔ جب لوگ عیدمیلاد النبی کے سلسلہ میں شاپنگ کر رھے تھے۔ ایس ایچ اوی اور اس کے اہلکاروں کی اس اچانک غنڈہ گردہی پر شہری بوکھلا اٹھے ۔ اس وقت موٹر سائیکل پر پنکچر لگائے والی شاپ بھی بند ہو چکی تھی۔ جس پر شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ میڈیا کے سوال پر کہ کس آپ کو موٹر سائیکل پنکچر کرنے اجازت دی ہے ایس ایچ او غصے میں لال پیلا ہو گیا اور بولا تم کو عزت راس نہیں ہے۔ میری مرضی جو کہ چاہے کروں ۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے پر زور مطالبہ کیا ھے کہ ایس ایچ او دینہ اور اہلکاروں کی غنڈہ گردی پر فوری ایکشن لیں۔ عید میلاد النبی کی خوشیاں مناتے، شہریوں کو تکلیف دینے پر اسے برطرف کیا جائے



















