چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:36 صبح

اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا دینہ شہر کا دورہ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کے کاموں کا جائزہ

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا شہر کا دورہ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کی شاندار کارکردگی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے دینہ شہر کا دورہ کیا اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار بھرپور محنت سے صفائی کے کاموں میں مصروف نظر آئے، جن کی کاوشوں سے شہر میں نمایاں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جدید مشینری اور تربیت یافتہ عملے کے ساتھ صفائی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے سرگرم ہے سڑکوں، گلیوں، بازاروں اور گرین بیلٹس کی صفائی کے ساتھ ساتھ، کچرا ٹھکانے لگانے کے نظام کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے کی انتھک محنت سے دینہ کو صاف ستھرا بنانے میں مدد مل رہی ہے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی کے اس مشن میں تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ جگہوں پر ڈالیں تاکہ شہر کو مزید خوبصورت اور آلودگی سے پاک بنایا جا سکے۔عوامی حلقوں نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے کام کی بدولت دینہ میں صفائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور امید ظاہر کی کہ صفائی کے یہ معیار مستقبل میں بھی برقرار رکھے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا