چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 22, 2025 1:33 صبح

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے دوکانداروں کو 2روز کی مہلت,غیر قانونی پختہ تھڑے ،ٹھیے ، دیواریں اور سائن بورڈ سمیت دیگر تجاوزات کو ختم کرنے کا حکم

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے دوکانداروں کو 2روز کی مہلت ، مین بازار ، منگلا روڈ ، داتا روڈ سمیت دیگر مقامات پر قائم غیر قانونی پختہ تھڑے ،ٹھیے ، دیواریں اور سائن بورڈ سمیت دیگر تجاوزات کو ختم کرنے کا حکم ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا دینہ شہر کا دورہ ، دوکاندار حضرات اپنی دوکانوں کے اندر رہ کر کام کریں کسی کو بھی شٹر کے باہر کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ، اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کی گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے دینہ شہر میں غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے دوکانداروں کو 2روز کی مہلت دے دی ، مین بازار ، منگلا روڈ اور داتا روڈ دورے کے دوران غیر قانونی پختہ تھڑے ، ٹھیے ، دیواریں اور سائن بورڈ سمیت دیگر تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت جاری کر دیں ، اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین ، تحصیلدار دینہ شمشیر حیدر رانجھا ، ہیڈ کلرک میاں سہیل سمیت دیگر عملہ بھی ہمراہ تھا ، اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے دینہ میں نالیوں کی صفائیوں کے حوالے سے بھی سخت احکامات جاری کیے اور کہا کہ دوکاندار حضرات 2دن کے اندر غیر قانونی تجاوزات کو ختم کر دیں کسی کو بھی غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور دوکانوں کے بورڈ کو بھی ایک جیسے لگانے کا حکم دیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا