جہلم (نعیم احمد بھٹی) انتظامیہ کی طرف سے سول لائن پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ناقص حکمت علی کے باعث ایک خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی کرین کے آگے سے ایک خاتون روڈ کراس کرتے ہوئے گاڑی کی ٹکر لگنے سے ذخمی جبکہ گاڑی والے نے کرین سے بچتے ہوئے گاڑی تیز کی جس کی وجہ سے خاتون کو گاڑی نظر نہ آئی اس پر میونسپل کمیٹی کے انکروچمنٹ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹریفک بند کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کو کئی بار کہا لیکن انہوں نے ٹریفک بند نہیں کی جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو کم از کم روڈ پر ٹریفک کو بند کرنا چاہیے تھا اس سے سول لائن پر گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں طلبا کو سکول سے چھٹی ہونے پر طلباء بھی تریفک میں پھنسے رہے خاتون کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اسپتال منتقل کر دیا ڈپٹی کمشنر سے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جس روڈ پر آپریشن کیا جاتا ہے اس روڈ پر ٹریفک بند کی جائے اگر ٹریفک بند ہوتی تو یہ حادثہ رونما نہ ہوتا
