چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 6:34 صبح

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم کے گاؤں رڑیالہ بیرم  کا  شہری  ابوزر کی انکوائری ابھی تک نہ کی جا سکی،ڈی پی او جہلم سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم کے گاؤں رڑیالہ بیرم  کا  شہری  ابوزر کی انکوائری ابھی تک نہ کی جا سکی ابوزر کچھ روز پہلے آر پی او راولپنڈی کی دینہ میں کھلی کچہری میں پیش ہوا تھا جہاں پر درخواست دی گئی کہ علاقے  کی بااثر شخصیت مجھ پر تھانے میں جھوٹی درخواستیں دے رہا ہے مجھے انصاف فراہم کیا جائے ذاتی چپقلش بنا کر مجھے ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے کل مجھے ڈی پی او آفس بلایا گیا لیکن دن دو بجے یہ کہہ کر واپس بھیج دیا کہ آج ڈی پی او مصروف ہیں میں ایک غریب آدمی ہوں کرایہ خرچ کر کے نہیں آسکتا  میں چھ گھنٹے تک بیٹھا رہا  ڈی پی او جہلم سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل   تفصیلات کے مطابق تحصیل جہلم کے گاؤں رڑیالہ بیرم کا شہری ابوزر دو سال سے انصاف کے لیے در بدر  شہری ابوزر نے روزنامہ صدائے مسلم کے چیف سٹی رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی ایک بااثر شخصیت مجھ پر تھانہ چوٹالہ میں جھوٹی درخواست دے دے کر مجھ پر ایف آئی آر درج کروا رہا ہے جو بھی مجھ پر الزام لگایا وہ جھوٹا ہی نکلا اور عدالت سے باعزت بری بھی ہوا لیکن اس کے باوجود وہ شخص مجھے تنگ کر رہا ہے اور تھانہ میں جھوٹی درخواستیں دے رہا ہے  میں کچھ روز پہلے دینہ میں آر پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری میں بھی پیش ہوا جہاں پر آر پی او نے مجھے باعزت طریقے سے سنا اور درخواست ڈی پی او آفس مارک کر دی کل مجھے فون پر بلایا گیا کہ تمھاری انکوائری آپ صبح  ڈی پی او آفس پہنچ جائیں لیکن چھ گھنٹے انتظار کے بعد کہا گیا کہ آپ چلے جائیں دوبارہ ہم آپ کو بلا لیں گے  میں غریب آدمی ہوں میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ میں کرایہ خرچ کر کے ہر دوسرے دن جہلم  جاؤں چوٹالہ تھانے سے بھی ہو کر آیا لیکن کہیں میری شنوائی نہیں ہو رہی شہری ابوزر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق سندھو سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دینے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے 

Jhelum News
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا