تھانہ کالا گجراں اور سی آئی اے پولیس کی مشترکہ کاروائی،بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گینگ کے 02ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمدجہلم پولیس نے ملزمان کی KPK سے بھاری اسلحہ کی کھیپ کی منتقلی کو ناکام بنا دیا،کالا گجراں اور سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان طارق اور مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے 20عدد پسٹلز،03عدد کلاشنکوف،19عدد ایکسٹرا میگزینز اور 300عدد گولیاں برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو ڈی پی او جہلم کی کالا گجراں پولیس اور سی ائی اے پولیس کو شاباش
