چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 8, 2025 7:35 صبح

جہلم//نثار احمد مغل//دوست دوست نہ رہا پیار پیار نہ رہا،جہلم کے علاقے ڈھوک فردوس میں معمولی جھگڑے پر دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دوست کی جان لے لی

جہلم//نثار احمد مغل//دوست دوست نہ رہا پیار پیار نہ رہا،جہلم کے علاقے ڈھوک فردوس میں معمولی جھگڑے پر دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دوست کی جان لے لی،جہلم کے علاقے ڈھوک فردوس میں معمولی جھگڑے پر دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دوست کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ جہلم میں تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھوک فردوس میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک دوست نے معمولی جھگڑے پر اپنے ہی دوست کو گولیوں سے چھلنی کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول عبداللہ اور ملزم ولید کے درمیان چند روز قبل کسی معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جو بعد ازاں جان لیوا دشمنی میں تبدیل ہوگئی۔ مقتول عبداللہ جیسے ہی گھر سے باہر نکلا تو گھات لگائے ملزم ولید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کا راستہ روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ قاتل اور اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ولید اور اس کے ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان