دینہ// رانا محمد عاصم //ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی کٹیگری- اے کا اشتہاری مجرم گرفتار،تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم حذیفہ کو گرفتار کر لیا،مجرم سال 2024 سے قتل کے مقدمہ میں ڈومیلی پولیس کو مطلوب تھا،مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا جس کو تھانہ ڈومیلی پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا،مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،
