
جہلم(نعیم احمد بھٹی ) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا باغ محلہ کا دورہ ، گوردوارہ بھائی کرم سنگھ کی تزئین و آرائش اور گرلز سکول باغ محلہ کا جائزہ ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے باغ محلہ جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گوردوارہ بھائی کرم سنگھ کی مرمت اور تزئین و آرائش کا جائزہ لیا اس موقع پر پراجیکٹ انچارج نے ڈپٹی کمشنر کو پراجیکٹ پر بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گوردوارہ بھائی کرم سنگھ تاریخی حیثیت کی حامل جگہ ہے اس کی بحالی سے ضلع جہلم میں سیاحت کو فروغ ملے گا ۔ ڈپٹی کمشنر نے گوردوارہ سے ملحقہ گرلز سکول کا بھی جائزہ لیا اور سکول کے لئے متبادل جگہ پر تعمیر کے پلان پر بریفنگ لی