
دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا تجاوزات کے حوالے سے دینہ کا دورہ ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کے ہمراہ مین بازار اور جی ٹی روڈ کا دورہ کیا اور تجاوزات کے حوالے سے سخت آپریشن کی ہدایات جاری کیں ، کل ہونے والے آپریشن کے بارے میں تاجر حضرات کو آگاہ کر دیا گیا ، تاجر حضرات غیر قانونی تجاوزات کو فلفور ختم کر دیں اس میں کسی قسم کی کوئی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، آپریشن کا سلسلہ پورے پنجاب میں زوروشور سے جاری ہے ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس تجاوزات کے حوالے سے دینہ کا دورہ کیا دورے کے دوران جی ٹی روڈ ، مین بازار کا وزٹ کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد بھی ہمراہ تھی ، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تجاوزات کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کو سخت ہدایت جاری کی کہ کل ہونے والے آپریشن میں کسی قسم کی کوئی نرمی برداشت نہیں کی جائے گی جس کی قیادت میں خود کروں گا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ہونے والے آپریشن کے بارے میں اعلانات بھی کر دیے ہیں تاجر حضرات غیر قانونی تجاوزات کو فلفور ختم کرتے ہوئے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں ، آپریشن پنجاب بھر میں کیا جا رہا ہے اس میں کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی