
دینہ// نثار احمد مغل//ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر دینہ پولیس کا سامان آتش بازی بیچنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،آتش بازی کا سامان بیچنے والے 02 ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی برآمد تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان اعجاز احمد اور وسیم اکرم کو گرفتار کر لیا،ملزم اعجاز احمد سے پٹاخے200 ڈبیاں، 50 دبیاں پھل جھڑیاں، 50 عدد شہنائیاں اور 60 ڈبے گولے اور ملزم وسیم اکرم سے 25 ڈبیاں پوکس پٹاخے اور 05 ڈبیاں ماچس پٹاخے برآمد کر لئے گئے،ملزمان کے خلاف تھانہ دینہ میں الگ الگ مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو