چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:26 صبح

تھانہ منگلا کے علاقے کالوال میں فائرنگ، دو خواتین سمیت چار افراد قتل ھو گئے// ادریس چودھری سے

تھانہ منگلا کے علاقے کالوال میں فائرنگ، دو خواتین سمیت چار افراد قتل تحصیل دینہ کے گاؤں بھرٹہ، نزد کالووال میں دو خواتین سمیت چار افراد کےقتل ہولناک واقعہ پیش آیا، جہاں سپین سے آئے ہوئے جمیل گجر نے اپنے بھائی ظہیر گجر کے ساتھ مل کر اندھا دھند فائرنگ کر کے دو مردوں اور دو خواتین کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔مقتولین میں مبشر گجر، اس کا بہنوئی ابرار گجر، مبشر کی بہن اور والدہ شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ابرار گجر منگلا واپڈا میں ملازم تھا جبکہ مبشر گجر جہلم کچہری میں ایک وکیل کا منشی تھا۔ قتل کی وجہ چند دن قبل دونوں فریقین کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی اور دشمنی بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ منگلا کینٹ کی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور چاروں مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ڈی پی او جہلم نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے

Jhelum News
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں