چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:04 صبح

دینہ// نثار احمد مغل//دینہ کے علاقے بھرٹہ میں دو خواتین سمیت چار افراد کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ایف آئی اے نے ناکام بنا دی،قتل میں ملوث آٹھ ملزمان میں سے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا

دینہ// نثار احمد مغل//دینہ کے علاقے بھرٹہ میں دو خواتین سمیت چار افراد کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ایف آئی اے نے ناکام بنا دی۔ قتل میں ملوث آٹھ ملزمان میں سے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، دو ملزمان تاحال فرار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں بھرٹہ نزد کالووال میں معمولی رنجش پر دو سپین پلٹ بھائیوں جمیل گجر اور ظہیر گجر نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ایک ہی گھر کے چار افراد جن میں 33 سالہ عدیلہ کنول زوجہ ابرار حسین، 60 سالہ سکینہ ارشد زوجہ ارشد محمود، 40 سالہ ابرار حسین ولد عنایت حسین اور 35 سالہ مبشر ارشد ولد ارشد محمود شامل ہیں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ چار افراد کے قتل میں ملوث آٹھ ملزمان میں سے پانچ ملزمان نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی جسے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن حکام نے ناکام بنا دیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم انہیں گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان محمد ظہیر گجر، مجتبیٰ حیدر، محمد مرتضیٰ، محمد ہارون اور چوہدری فیصل کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ پرواز ای کے 619 کے ذریعے دبئی روانہ ہونے والے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ تمام ملزمان تھانہ منگلا کینٹ میں درج چار افراد کے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھے اور ان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے قتل کے بعد برطانوی پاسپورٹ کے ذریعے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تھی تاہم ایف آئی اے نے بروقت کارروائی کر کے ان کے ارادے ناکام بنا دیے۔ گرفتار ملزمان کو تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد تھانہ منگلا کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جو ان کے خلاف مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعہ میں ملوث 8 ملزمان میں سے پانچ کو ایف آئی اے اور ایک ملزم کو تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم جمیل گجر سمیت دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تھانہ منگلا کینٹ میں چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی تھیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ملزم کو فرار ہونے کا موقع نہ ملے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ بھرٹہ میں شبِ برات کے موقع پر رات تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر سپین سے آئے ہوئے جمیل گجر اور اس کا بھائی ظہیر گجر نے اپنے ہی گاؤں کے دو مردوں اور دو خواتین کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ مقتولین میں مبشر گجر، اس کا بہنوئی ابرار گجر، مبشر کی بہن اور اس کی والدہ شامل ہیں۔ مقتول ابرار منگلا واپڈا میں ملازم جبکہ مبشر جہلم کچہری میں ایک وکیل کا منشی تھا۔ ذرائع کے مطابق چند دن قبل دونوں پارٹیوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا، جس کا نتیجہ یہ افسوسناک واقعہ نکلا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا