
دینہ(نثار احمد مغل)زندگی جا چھوڑ دے پیچھا میرا،دینہ کے نواحی علاقے ڈومیلی میں محبت میں ناکامی پر نوجوان نے شادی کی تقریب میں خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی، محمد طیب ولد زراعت نے ایک لڑکی سے محبت کی تھی تاہم اس لڑکی کی شادی کسی اور سے ہونے پر وہ شدید دلبرداشتہ ہوگیا
دینہ(نثار احمد مغل)زندگی جا چھوڑ دے پیچھا میرا،دینہ کے نواحی علاقے ڈومیلی میں محبت میں ناکامی پر نوجوان نے شادی کی تقریب میں خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی، پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقے ڈومیلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں محبت میں ناکامی پر نوجوان نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ محمد طیب ولد زراعت نے ایک لڑکی سے محبت کی تھی تاہم اس لڑکی کی شادی کسی اور سے ہونے پر وہ شدید دلبرداشتہ ہوگیا۔ جذباتی صدمے کے تحت محمد طیب نے شادی کی تقریب کے دوران خود کو گولی مار لی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کے بعد شادی کی تقریب خوشیوں کی بجائے ماتم میں تبدیل ہوگئی اور وہاں موجود افراد شدید صدمے کا شکار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ڈومیلی موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری افضل کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ محبت میں ناکامی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم دیگر پہلوئوں پر بھی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی مکمل وجوہات سامنے آ سکیں