چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 9, 2026 10:41 صبح
تازہ ترین خبریں

دینہ (رضوان سیٹھی سے ) دینہ مین بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ، تجاوزات کی مد میں کئی کئی فٹ دوکانیں زد میں آ گئیں ، آپریشن سے دوکانیں ،پختہ تھڑے ، سائن بورڈ مسمار ، آپریشن کے دوران سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

دینہ (رضوان سیٹھی سے ) دینہ مین بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ، تجاوزات کی مد میں کئی کئی فٹ دوکانیں زد میں آ گئیں ، آپریشن سے دوکانیں ،پختہ تھڑے ، سائن بورڈ مسمار ، آپریشن کے دوران سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس ہائی الرٹ رہی ، بلاتفریق آپریشن کا آغاز کر دیا ہے کئی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت تجاوزات کو ختم کر رہے ہیں آپریشن کل بروز اتوار کو بھی اسی رفتار کے ساتھ جاری رہے گا کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ مین بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ، صبح سویرے ہیوی مشینری کے ساتھ تجاوزات کی زد میں آنے والی درجنوں دوکانوں ، پختہ تھڑے ، سائن بورڈ کو مسمار کر دیا گیا ، آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد خود نگرانی کرتی رہیں اور تجاوزات کی زد میں آنے سے کئی دوکانوں کے فرنٹ کو گرا دیا گیا ، آپریشن کے دوران تحصیلدار دینہ شمشیر حیدر رانجھا ، ایم او آئی سہیل اشرف ، ہیڈ کلرک میاں سہیل ، پٹواری چوہدری امجد بھی ہمراہ تھے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلا تفریق آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے بعد داتا روڈ ،منگلا روڈ اور ریلوے روڈ پر بھی آپریشن شروع ہو گا ، کل اتوار کے روز بھی اسی رفتار کے ساتھ آپریشن جاری رہے گا نالوں کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں اس کا بھی فیصلہ ہو جائے گا ہماری کوشش ہو گی کہ روڈ کو ایک لیول پر لے کر آ جائیں اور اسی لیول سے بازار کھلا نظر آئے گا مگر اس پر حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ، آپریشن مکمل کرنے کے بعد حکمت عملی موجودہے کہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہوں ایف آئی آر کا بھی آپشن موجود ہے ، آپریشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری ہائی الرٹ رہی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی