چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 8, 2025 7:37 صبح

پنڈ دادنخان ( صفر علی خان) ویلفیئر ٹرسٹ جلالپورشریف کے زیر اہتمام فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد

پنڈدادنخان ( صفر علی خان) ویلفیئر ٹرسٹ جلالپورشریف کے زیر اہتمام فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد میڈیکل آفیسر آر ایچ سی جلالپورشریف ڈاکٹر عقیل احمد ، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شاویز علی،اور آٸی سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد جاوید نے تجربہ کار ٹیم کے ہمراہ 996 مریضوں کا چیک اَپ کیا 355 آنکھوں کے مریضوں کو ڈیڑھ سو کے قریب فری عینکیں دی گٸیں 55 مریض الشفا ء آٸی ٹرسٹ ہسپتال چکوال ریفر کیے گئے جہاں پر آنکھوں کے فری آپریشن ہوں گے 120 دانتوں کی بیماری میں مبتلا مریض بھی سہولیات سے مستفید ہوئے علاقائی عوام نے ویلفیٸر ٹرسٹ جلالپورشریف کے چیٸرمین چوہدری سلیم شہزاد بابر ، صدر محمد عمر وڑاٸچ، طارق محمود مغل،شعیب جٹ، راجہ رضوان اور مقامی سطح پر تنظیم کے متحرک ممبران ابو بکر،محمد بوٹا،ملک شہباز،مرزا ثاقب،توقیر شاہد،جاوید ڈار،اور خصوصی طور پر تعاون کرنے والے مرزا ندیم اور رفیق بٰلّھہ کو ڈھیروں دعاؤں سے نوازتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا قیصر امجد مغل واٸس چیٸرمین تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان اور اے ٹی وی کے بیورو چیف جہلم کرم شہزاد مغل کا کہنا تھا کہ جلالپورشریف میں لگایا جانے والا اپنی نوعیت کا یہ پہلا کیمپ ھے جس میں چند گھنٹوں میں تقریبأ ایک ہزار کے لگ بھگ لوگ مستفید ھوۓ اور مہنگاٸی کے اس دور میں گاہٍ بگاہٍ اس طرح کے کیمپ کا انعقاد ضروری ھے انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت لوگ تو پرائیویٹ ہسپتالوں سے اپنا علاج کروا سکتے ہیں لیکن غریب عوام کے لیے اس طرح کے کیمپ بہت اہمیت کے حامل ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان