
میر پور ( آصف محمود چوہدری) راولپنڈی اسلام آباد کے معروف قانون دان متحرک شخصیت خرم مسعود کیانی نے ہائی کورٹ بار ایسوسییشن راولپنڈی کی صدارت کا الیکشن لڑنے کے لیے وکلا برادری سے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا وکلا کی کثیر تعداد نے انہیں یقین دہانی کروا دی انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آصف محمود چوہدری کو بتایا کہ تمام دوست احباب وکلا برادری کی مکمل حمایت حاصل ہے انشاءاللہ پر امید ہوں کہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتوں گا یاد رہے کہ خرم سعود کیانی اس سے قبل راولپنڈی بار کے صدر رہ چکے ہیں وکلا کے حقوق کے لیے پہلے بھی سر گرم رہے اور اب بھی سرگرم ہیں انہوں نے کہا کہ جیت کے لیے وکلا برادری سے رابطوں کا سلسلہ شروع ہے اکثریت نے مکمل حمایت کا کہا ہے انشاءاللہ کامیابی ضرور ملے گی کامیابی حاصل کر کے وکلا کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا