جہلم (نعیم احمد بھٹی) کئی ملازمین کے گھروں کے چولہے بند ہونے کا خدشہ ضلع جہلم میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے تقریباً ایک سو اہلکار فارغ کر دیے گئے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے تقریباً 3 ہزار ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کر دئیے ڈیلی ویجز ملازمین کم و بیش 10 سے 15 سال تک یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان میں ملازمت کر چکے تھے ڈیلی ویجز ملازمین میں جہلم کے بھی متعدد ملازم شامل ہیں، تمام افراد کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے بیک وقت 3 ہزار خاندانوں کے چولہے بند کرنا انتہائی ناگزیر اقدامات ہے، ضلعی صدر ملک ظفر اقبال تفصیلات کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے تقریباً 3ہزار ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کر دئیے جن میں ضلع جہلم سے بھی تقریباً ایک سو کے قریب ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین کو بھی فارغ کیے جانے کا امکان ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان ضلع چکوال سے ضلعی صدر ملک ظفر اقبال نے تمام ڈیلی ویجز ملازمین سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشکل گھڑی میں ڈیلی ویجز ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت وقت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے انہوں نے مزید کہا کہ تمام فارغ ہونے والے ملازمین تقریباً 10 تا 15 سالوں سے اس ادارہ کے ساتھ منسلک تھے اور کٹھن محنت و لگن سے ادارہ کی سکھ کو بحال رکھے ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کو تعطیل کے روز ادارہ سے نکالنا غیر قانونی اقدام ہے اس حوالے سے مرکزی قیادت اپنے لائحہ عمل طے کررہی ہے جو جلد ہائی کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کریں گے اور اپنے بھائیوں کے چولہے بجھنے سے بچائیں گے۔
