چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 22, 2025 12:30 صبح

دینہ (رضوان سیٹھی سے)چیئر مین قومی و پارلیمانی ٹاسک فورس و رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے دینہ کے نواحی علاقہ گڈاری اور رواتڑہ منگلا روڈ میں 25کروڑ 58لاکھ کے منصوبے روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) حکومت عوام کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہے عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل کا سلسلہ زو رو شور سے جاری ہے ملک میں انتشار اور ڈوبنے کی باتیں کرنے والے اب کہاں ہیں ، انشاء اللہ ملک بہتری کی طرف چل رہا ہے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف عوام کی خدمت کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں میں اس پوزیشن میں ڈالا ہے کہ کہیں نہ کہیں بہتری کا کام کر سکیں ، ایم این اے ، عہدے سب آنی جانی چیزیں ہیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین قومی و پارلیمانی ٹاسک فورس و رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے دینہ کے نواحی علاقہ گڈاری اور رواتڑہ منگلا روڈ میں 25کروڑ 58لاکھ کے منصوبے روڈ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے خطاب کیا کہ ہم نے جو عوام سے الیکشن میں وعدے کیے ہیں اس پر عمل کا سلسلہ جاری ہے اس روڈ کا سنگ بنیاد ایک مین راہ بنے گا جو منگلا ، میر پور سے جوڑے گا اور اس روڈ سے ایک بہتری کی امید نظر آئے گی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے بکڑالہ اور لہڑی میں واٹر سپلائی کی سکی میں منظور کروا دی ہیں پی ایچ کیو بانٹ میں بھی کام جاری ہے ہمارا جو خدمت کا سلسلہ ہے اللہ تعالیٰ اس میں آسانیاں پیدا کرے ، تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت عوام کی بہتری کے لیے بڑے اچھے اچھے منصوبے لے کر آ رہی ہے ملک ڈوبنے کی باتیں کرنے والے خود تو ڈوب گئے ہیں وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دن رات محنت سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہے آج مخالفین بھی ان کی تعریف کرتے تھکتے نہیں ہیں انشاء اللہ ہمارا ملک اب صحیح معنوں میں عوام کی خدمت میں کوشاں ہیں ، تقریب سے راجہ احمد حسین شوکت و دیگر نے بھی خطاب کیا ، بلال اظہر کیانی کا گڈاری پہنچنے پر شاندار استقبال ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا