
میجر جنرل ریٹائرڈ بلال اظہر کیانی صاحب کا دورہ پنڈ دادنخان اہلیان تحصیل کے لیے خوش آئند ہے ان کی امد سے جہاں دل کے مریض استفادہ کریں گے وہیں پر مقامی تنظیمیں بھی ہسپتال کی بہتری کی خواہش کے بر انے کی امید رکھتی ہیں تاجران ورکنگ کمیٹی اور مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے مشیر صحت جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی صاحب کو پنڈ دادن خان امد پر خوش آمدیدمشیر صحت پنجاب میجر جنرل ریٹائرڈ بلال اظہر کیانی کو پنڈ دادن خان تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال امد پر خوش امدید کہتے ہیں ان کی کاوشوں کے باعث پنڈ دادنخان میں بیرون ملک جانے والے افراد کے لیے پولیو ویکسین کاؤنٹر قائم ہونے پر شکریہ ادا کرتے ھیں جس کے باعث تحصیل کی عوام کو جہلم کے سفر کی صعوبتوں سے نجات حاصل ہوئی ہے امید کرتے ہیں کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مقامی ڈاکٹروں کی تعیناتی کہ ارڈر بھی حکومت پنجاب محکمہ صحت سے حاصل کر کے تحصیل کی عوام کو ڈاکٹروں کی کمی اور خاص طور پر دانتوں کے ڈاکٹروں کا تحصیل بھر میں نہ ہونے کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرائیں گے مرکزی انجمن تاجران” تاجران ورکنگ کمیٹی و دیگر رفاعی اور فلائی تنظیموں کے علاوہ سماجی ورکروں کی جانب سے بھی جنرل ریٹائرڈ بلال اظہر کیانی کے مجوزہ دورے کو خوش ائند قرار دیا جسے نہ صرف دل کے مریض فائدہ اٹھا سکیں گے بلکہ اہلیان پنڈ دادن خان بھی اپنی امیدوں کے بر انے کی خواہش لے کر ان کا شکریہ ادا کریں گے