
دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ مین بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف دوسرا راؤنڈ شروع ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی قیادت میں دوبارہ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ، ہیوی مشینری کے ساتھ کئی کئی فٹ دوکانوں کے فرنٹ اور پختہ تھڑوں کو مسمار کر دیا گیا ، آپریشن کے دوران سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات دیکھے گئے ، آپریشن کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا دوکاندار غیر قانونی تجاوز کو فلفور ختم کر دیں ، اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کی گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح دینہ میں بھی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ زو ر وشور سے جاری ، دینہ مین بازار میں تجاوزات کے خلاف دوسرے راؤنڈ کا آغاز کر دیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی قیادت میں ہیوی مشینری کے ساتھ مین بازار میں آپریشن شروع کیا گیا اور کئی کئی فٹ دوکانوں کے فرنٹ تجاوزات کی زد میں آنے سے گرا دیے اور پختہ تھڑوں اور سائن بورڈ کو مسمار کر دیا گیا ، آپریشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موجودتھی ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کے آپریشن کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا لہذا دوکاندار حضرات کو چاہئے کہ اپنی مدد آپ کے تحت غیر قانونی تجاوزات کو فلفور ختم کر دیں