چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 22, 2025 2:06 صبح

دینہ (رضوان سیٹھی سے)عمران خان کو آج 600دن ہو گئے ہیں جیل میں قید ہوئے ، پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ عمران خان کی رہائی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،فواد چوہدری

دینہ (رضوان سیٹھی سے) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے دینہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آج 600دن ہو گئے ہیں جیل میں قید ہوئے ، پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ عمران خان کی رہائی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عمران خان کے کیس کو بار بار ملتوی کیا جا رہا ہے عمران خان نے جیل میں مجھے بتایا تھا کہ 20دن تک مردہ خانہ میں بند کر دیا جہاں بجلی بھی بند تھی ایک بد ترین قسم کی قید تنہائی کا سامنا کرنا پڑا ہمیں ڈر ہے کہ جس طرح مقدمے ، وکلاء اور فیملی کی ملاقاتیں ختم کی گئی ہیں انہیں دوبارہ انتقام کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے عمران خان کو جیل میں بند کرنے سے پاکستان میں سیاسی استحکام بڑھ رہا ہے دوسری طرف پی ٹی آئی کی لیڈر شپ عمران خان کی رہائی سے کوئی واسطہ نہیں ہے پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی سلیمان اکرم راجہ ،وقار شیخ ، رؤف حسن جیسے لوگ ہیں جن کا ریکارڈ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہے اس لیے ان کی عمران خان سے ہمدردیاں نہیں ہیں سلیمان اکرم راجہ وہ معاون تھے نواز شریف کے پانامہ کیس میں اور منی لانڈرنگ ایکسپرٹ سمجھے جاتے تھے اور وہ کارپٹ لائٹ تھے اس کی وجہ سے ان کی دلچسپی جو ہے ساری اپنے پیسوں پر ہے پی ٹی آئی کو جو فنڈنگ کروڑوں روپے کی اس کو دو طریقوں سے جس کے ہیڈ خود سلیمان اکرم راجہ تھے اور میڈیا ٹیم کے ہیڈ وقاص اکرم شیخ تھے اس فنڈ کا کبھی بھی ریکارڈ سامنے نہیں لایا گیا کروڑ وں روپے ان لوگوں نے استعمال کیے عمران خان قید تنہائی میں ہیں ان کو چاہئے تھا کہ فیصل چوہدری ، ندیم پنچوتھہ ، مبشر جو وکیل ہیں وہ اجازت لے کر ملاقات کے لیے گئے ہیں تو باقی بھی لیڈر شپ کو جانا چاہئے تھا یہ لوگ شام کو میٹنگ کر کے لوگوں کو بیوقوف بنانے کے لیے رکھے ہیں یوں لگتا ہے کہ عمران خان کی رہائی جہاں ایک طرف حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے حق میں نہیں ہے اسی طریقے سے پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ حق میں نہیں ہے مجھ پر اڑتالیس کیس ہیں پورے پنجاب میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جاتے ہیں پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ ہے ان پر کوئی کیس نہیں ہے موجودہ پی ٹی آئی کا حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ لنک ہے فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے موجودہ پی ٹی آئی کوئی دلچسپی نہیں لے رہی لہذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جو پی ٹی آئی کے پرانے لوگ ہیں جن کو زبردستی الگ کیا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ان کے رابطہ کر کے عمران خان کی رہائی کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی اور عمران خان کی رہائی کی قانونی جدوجہد شروع کی جائے گی ، عمران خان کی طویل جیل سے پاکستان سفر کر رہا ہے پاکستان تقسیم ہو گیا اوپر سے نیچے تک جب ریلیز نہیں کیا گیا اور ان کی سیاست کو تسلیم نہیں کیا جاتا تب تک پاکستان میں سیاسی استحکام رہے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا