
دینہ(محمد نبیل حسن) بڑاگواہ میں لوڈر رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم،2لڑکے زخمی تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ پٹرول پمپ کے سامنے تیز رفتاری کے باعث لوڈر رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہوگیا،جس کے نتیجے میں دولڑکے زخمی ہوگئے،اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122موقع پر پہنچ گئی،طبعی امداد کے بعد ایک لڑکے کو جہلم ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاجبکہ دوسرے لڑکے کو آرایچ سی ڈومیلی منتقل کردیاگیا،ایک لڑکے کی ٹانگ فریکچر ہوگئی،دونوں لڑکوں کی شناخت راجہ فرحان کیانی ولد چوہدری خان کیانی اور 15سالہ حارث کیانی ولد شعیب کیانی کے نام سے ہوئی،جو پنڈگل اندازاں کے رہائشی تھے