
دینہ(رانا محمد عاصم) جہلم شہر میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے دن رات کام جاری ہے حکومت پنجاب کی جانب سے کروڑوں روپے کے فنڈز طبی سہولیات کی بہتری کے لیے مختص کیے گئے ہیں تمام ہسپتالوں کو جدید طبی سولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے آر ایچ سی دینہ کے نئے بلاک اور ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی دینہ میں نئے بلاک کے کام کا جائزہ لیا اور اس کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی بعد ازاں ڈی سی جہلم نے آر ایچ سی کی ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں سے سہولیات بارے اگاہی حاصل کی اس موقع پر ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ آر ایچ سی دینہ کو تمام جدید سہولیات اور مشینری سے آراستہ کیا جا رہا ہے عملے کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ تمام مریضوں کو بھرپور توجہ دے کر ان کی تکلیف میں کمی لانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔