چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:17 صبح

دینہ(رضوان سیٹھی)دینہ کے قریب جی ٹی روڈ بوڑا جنگل کے مقام پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا جس سےموضع جکر کے میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

دینہ(رضوان سیٹھی)دینہ کے قریب جی ٹی روڈ بوڑا جنگل کے مقام پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا جس سے میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، حادثہ بوڑا جنگل کے مقام پر یوٹرن لیتے ہوئے پیش آیا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق میاں بیوی کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا ، حادثے میں جاں بحق ہونے والی میاں بیوی کا تعلق جہلم کے گاؤں جکر سے تھا ، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ بوڑا جنگل کے مقام پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا ، لاہور کی طرف سے آنے والی تیز رفتار بس نمبری BSC-088نے یوٹرن لینے والے موٹرسائیکل نمبری JMK-7009میاں بیوی کو کچل ڈالا ، حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹرسائیکل سوار میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں شفاقت علی ولد کرم الہی عمر 52سال ، صائقہ زوجہ شفاقت علی عمر 48سال ساکنائے جکر جہلم ہے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی ڈیڈ باڈی کو مقامی ہسپتال منتقل کیا ، حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی ڈیڈ باڈی گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا