
دینہ(رضوان سیٹھی) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس دینہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے دینہ پہنچ گئے ، تحصیل انتظامیہ کو جلد سے جلد تجاوزات ختم کرنے اور مین بازار میں پختہ تھڑوں کو ختم اور نالوں کا لیول روڈ کے برابر کرنے کی ہدایت جاری کی ، اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے جاری تجاوزات کے خلاف مختلف علاقوں کا دورہ کروایا اور گرینڈ آپریشن پر بریفنگ دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس تحصیل دینہ کا دورہ شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا جائزہ لیا ، اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد اور میونسپل کمیٹی نے ڈی سی جہلم کو تحصیل دینہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کروایا اور جاری آپریشن پر بریفنگ دی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے مین بازار دینہ کا دورہ کیا اور دورے کے دوران مین بازار میں پختہ تھڑوں کو ختم، نالوں کا لیول روڈ کے برابر کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ بازار کشادہ ہو جائے ، تجاوزات کے جائزے کے دوران ڈی سی جہلم نے برسوں پرانے تجاوزات ختم کرنے پر تحصیل انتظامیہ کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ تمام قسم کے تجاوزات کو جلد از جلد ہٹا کر شہر کو خوبصورت بنایا جائے اور شہریوں کے لیے بہترین ریلیف کو یقینی بنایا جائے ۔