
دینہ(جہلم نیوز)دینہ کے معروف صحافی رضوان سیٹھی کا معروف سیاسی شخصیت راجہ اظہر حسین آف ڈھوک کھوکھراں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دینے کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے معروف صحافی رضوان سیٹھی نے دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک کھوکھراں کی معروف سیاسی شخصیت راجہ اظہر حسین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور عمرہ کی مبارکباد دی ، اس موقع پر راجہ اظہر حسین نے رضوان سیٹھی کو خوش آمدید کہا ملاقات کے دوران مختلف امور پر بھی تبادلہ خیالات ہوا ۔