چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 22, 2025 1:57 صبح

 جہلم (نعیم احمد بھٹی) باغ محلہ کے تاریخی جوبلی گھاٹ گراؤنڈ کو وسیع کیا جائے اور اہل محلہ کے  بچوں کے لیے کھیل کے گراؤنڈ  پر کسی قسم کی تعمیر نہ کی جائے،مرزامقصود کی جہلم نیوز ڈاٹ یو کے سے بات چیت

 جہلم (نعیم احمد بھٹی) باغ محلہ کے تاریخی جوبلی گھاٹ گراؤنڈ کو وسیع کیا جائے اور اہل محلہ کے  بچوں کے لیے کھیل کے گراؤنڈ  پر کسی قسم کی تعمیر نہ کی جائے جہلم شہر کی یہ  تاریخی جگہ ھے اس تاریخی ورثے کو گراؤنڈ ہی رہنے دیا جائے  مرزا مقصود کی جہلم نیوز ڈاٹ یو کے سے بات چیت تفصیلات کے مطابق باغ محلہ میں تاریخی جوبلی گھاٹ کی حالت زار پر اہل علاقہ کا اظہار افسوس تاریخی گراؤنڈ کو وسیع کیا جائے اور اہل علاقہ کے بچوں کے لیے کھیل کود کے مواقع فراہم کیے جائیں جس ملک میں گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں اس ملک کے اسپتال ویران ہوجاتے ہیں  اس موقع پر مرزا مقصود نےجہلم نیوز ڈاٹ یو کے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باغ محلہ کا یہ  تاریخی گراؤنڈ اس لیے بھی مشہور ہے کہ یہاں پر محترمہ فاطمہ جناح کا ایک جلسہ بھی ہوا تھا اور وہ یہاں تشریف لائی تھیں اب یہ گراؤنڈ اہل محلہ کے بچوں کے لیے کھیل کود کا زریعہ ہے لیکن افسوس کہ انتظامیہ  اس تاریخی گراؤنڈ پر  کوئی توجہ نہیں دے رہی گراؤنڈ کو اگر گرین بیلٹ کے ساتھ ملا کر وسیع کر دیا جائے تو بچوں کے کھیل کے لیے یہ ایک بڑے گراؤنڈ کی شکل اختیار کر لے گا اور بچوں کو ایک وسیع تفریح کے مواقع بھی فراہم ہوں گے کیونکہ اکثر  بچے سڑکوں پر کھیلنے پر بھی مجبور ہو جاتے ہیں  مرزا مقصود سمیت اہل محلہ نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تاریخی گراؤنڈ کو مزید وسیع کیا جائے اور اس گراؤنڈ کے ارد گرد پہلے کی طرح چار دیواری بھی تعمیر کی جائے تاکہ اہل محلہ کے بچوں کے لیے کھیل کود کے لیے  بہتر مواقع فراہم ہوسکیں اور اس گراؤنڈ کو اس کی سابقہ شکل میں تبدیل کیا جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا