چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 22, 2025 2:04 صبح

جہلم// رانا محمد عاصم// وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ضلع جہلم میں 112 اقلیتی کارڈز کا اجراء،تقریب کا انعقاد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر سابق ایم پی اے ندیم خادم اور ممبران اسمبلی بلال کیانی اور فرخ الطاف کے نمائندگان نے تقریب میں شرکت

جہلم// رانا محمد عاصم// وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ضلع جہلم میں 112 اقلیتی کارڈز کا اجراء تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ہال جہلم میں اقلیتی کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقادکیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر سابق ایم پی اے ندیم خادم اور ممبران اسمبلی بلال کیانی اور فرخ الطاف کے نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر 8 افراد میں اقلیتی کارڈز تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور اقلیتی برادری کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اقلیتوں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں اقلیتیں پاکستان کے قومی دھارے کا لازمی حصہ ہیں کارڈز بائیو میٹرک تصدیق کے بعد تقسیم کئے گئے ہیں مستحق اقلیتی افراد کو سہ ماہی 10,500 روپے کی امداد دی جائے گی۔ سابق ایم پی اے ندیم خادم نے کہا کہ اقلیتی کارڈز کا اجراء فلاحی ریاست کے قیام کی طرف تاریخی اقدام ہے نمائندہ ممبر قومی اسمبلی راجہ نقاش نے کہا کہ اقلیتی کارڈز کا مقصد اقلیتی برادری کی معاشی مشکلات میں کمی لانا ہے مسلم لیگ کی حکومت ہر طبقہ فکر کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔

Jhelum News
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں