جہلم:مشیر صحت وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر ریٹائرڈ میجر جنرل اظہر محمود کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پی ڈی خان کا دورہ، ڈاکٹر ریٹائرڈ میجر جنرل اظہر محمود کیانی نے 40 کے قریب دل کے مریضوں کا معائنہ کا کیا

جہلم// رانا محمد عاصم//تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تحصیل پنڈدادنخان سمیت تمام ہیلتھ سینٹرز کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ اب گریڈیشن کا عمل بھی جاری ہے۔مشیر صحت وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر ریٹائرڈ میجر جنرل اظہر محمود کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پی ڈی خان کا دورہ . مشیر وزیراعلی پنجاب میجر جنرل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دل کے مریضوں کے معائنے کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات سے متعلق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے دور کے بعد سے اب کے حالات کافی حد تک بہتر ہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ مستقل ڈاکٹروں کی تعیناتی کر دی گئی ہے جبکہ 29 کے قریب دیگر سیٹوں پر سپشلسٹ ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو بھی تعینات کرنے کا عمل جاری ہے اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر ریٹائرڈ میجر جنرل اظہر محمود کیانی نے 40 کے قریب دل کے مریضوں کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات تجویز کیں للہ جہلم دو رویہ سڑک بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ یہ علاقائی عوام کی سب سے بڑی ضرورت تھی جس کے بغیر ان کی زندگی واقعی اجیرن ہو چکی تھی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی کے باعث روڈ کی تعمیر کا عمل بھی شروع ہو گیا اور مزید دن گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں تیزی بھی آئے گی اور 2025 میں اس کہ کافی حصے مکمل ہو چکے ہوں گے جس سے علاقائی عوام کو دیگر علاقوں کے برابر سہولیات میسر ہوں گی سڑک کی تعمیر میں جہاں بلال اظہر کیانی نے خصوصی دلچسپی لی وہیں پر مسلم لیگ نون کے تمام افراد نے اس کے لیے کاوشیں اور کوششیں کی، مشترکہ کوششوں کے باعث سڑک کی تعمیر کا عمل شروع ہوا جو کہ جلد مکمل بھی ہوگا۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم میثم عباس نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا کام جاری ہے جبکہ کھیوڑہ میں شہریوں کے لیے ایک خوبصورت پارک بھی بنایا جا رہا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی خان نادیہ پروین نے ٹی ایچ کیو اور کھیوڑہ پارک کے کام پر بریفنگ دی