جہلم(نعیم احمد بھٹی) تجاوزات کے خلاف آپریشن شہر کی غلہ منڈی بھی ویران کئی سبزی فروش بیروزگار ہوگئے شہریوں کو سبزی لینے میں بھی دشواری کئی سبزیوں کے اسٹال ختم کر دیے گئے شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی میں آپریشن کرنے کی سمجھ نہیں آتی کیونکہ یہاں پر تو کوئی تجاوزات نظر نہیں آتی انتظامیہ نے سبزی منڈی میں تجاوزات آپریشن کر کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہم یہاں پیدل آکر سبزی وغیرہ خرید لیتے تھےاب تو بڑی سبزی منڈی جانا بھی دشوار ہوگیا کیونکہ بڑی سبزی منڈی جانے کے لیے کسی سواری کی ضرورت ہوتی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی سبزی منڈی کو آباد کیا جائے تاکہ رمضان المبارک میں ہمیں کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے تفصیلات کے مطابق تجاوزات آپریشن میں شہر کی سبزی منڈی بھی ویران ہوگئی کئی سبزیوں کے اسٹال ختم کر دیے گئے جس سے غریب سبزی فروش بیروزگار ہوگئے اب صرف محدود پیمانے پر دکانیں رہ گئی شہریوں کو مشکلات کا سامنا اس موقع پر شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کی سبزی منڈی میں اکثر دکانوں کو ختم کر دیا گیا سبزی منڈی کے قریب و جوار کے رہائشی پیدل آکر سبزی خرید لیتے تھے لیکن حکومت پنجاب کی طرف سے تجاوزات آپریشن کرنے پر سبزی منڈی میں کئی دکانوں کو ختم کر دیا گیا اب اکا دکا دکانیں ہی رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے سبزیوں کے ریٹ بھی زیادہ ہوگئے ہیں بڑی سبزی منڈی شہر سے دور ہونے کی وجہ سے ہم وہاں نہیں جاسکتے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی سبزی منڈی میں سبزیوں کے ختم کیے گئے اسٹالز کو بحال کیا جائے
