چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 6:23 صبح

ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں اوور لوڈنگ مافیا بے لگام،ڈرائیور حضرات کا اوورلوڈ گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی رکھنا معمول بن گیا،اوور لوڈنگ کی روک تھام کے لیےسیف سٹی کی طرف سے لگائے کیمرے بھی کام نہ آسکے،سیف سٹی کیمروں کے سامنے سڑک کے دونوں اطراف کھڑی گاڑیاں پارکننگ ایریا کا منظر پیش کرنے لگی،مقامی وٹریفک پولیس کے اہلکار مک مکاو تک محدود،اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ

پنڈدادنخان(محسن باگڑی،عدنان یونس)تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں اوورلوڈنگ کا مسلہ حل نہ ہوسکا ڈرائیور حضرات دن رات بڑی گاڑیوں میں اوورلوڈنگ کرکے شہر کی مین سڑک پر دندناتے پھیرتے ہیں گاڑیوں کی باڈی سے کئی کئی فٹ اونچا میٹریل حادثات کو دعوت دینے لگا جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار سارا دن پرائیویٹ موٹرسائیکلوں پر گشت کرتے ہیں لیکن ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کے لیے ناکام دیکھائی دیتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار مبینہ طور پرمک مکاو کے لیے سارا دن سڑکوں پر پھیرتے ہیں دوسری جانب مقامی پولیس بھی غیر قانونی پارکنگ اور اوور لوڈنگ کرنےوالوں کےخلاف کاروائی سے گریزاں ہے جبکہ کھیوڑہ شہر کے مرکز شمامہ چوک میں سیف سٹی کی جانب سے لگائے گئے کیمرے بھی قانون کی پاسداری کے لیے کافی نہ ہوسکے بلکہ شام ہوتے ہی بسوں ٹریکٹر ٹرالیوں والے ڈرائیور سیف سٹی کیمروں کے دونوں اطراف پر گاڑیاں کھڑی کر کے گھروں کو چلے جاتے ہیں شہریوں نے پولیس کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اوور لوڈنگ اور سڑک کناروں غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی کے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں