
دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز شاہد محمود بٹ) دھریالہ جالپ پنڈ دادن خان اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار لیکن فصلوں کو نقصان کا اندیشہ بارش کی وجہ سے ملک پور پہاڑی ایریا اور للہ روڈ پر موضع چوران کے قریب گاڑیاں زمین میں دھنس جانے کی وجہ سے ٹریفک بلاک بارات سمیت مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کئی گھنٹوں سے ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹر اپنی مدد اپ کے تحت گاڑیاں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں بارش کی وجہ سے سڑک پر اس قدر پھسلن ہو چکی کہ گاڑیوں کا چلنا بہت ناگزیر ہو گیا جس وجہ سے کئی گاڑیاں سائیڈ پر نیچے اتر گئیں اور ٹریفک بلاک ہو گئی موضع چوران کے قریب بڑے پل اور ایف ڈبلیو او کیمپ کے درمیان ڈمپر پھنس جانے کی وجہ سے دونوں طرف سے انے جانے والی ٹریفک مکمل بلاک ہے