پنڈدادنخان THQ ہسپتال میں مریضوں کی میڈیسن والی پرچی واپس نہ دینے پر مریض پریشان
(رپورٹ/ محمد طلحہ سیالوی)پنڈدادنخان تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے ادویات تجویز کی جانے والی سلپ واپس نہیں دی جاتی ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹروں کی تجویز کی گئی ادویات والی پرچی خود رکھ لیتی ہے۔مریض جب دوبارہ چیک اپ کے لیے آتے ہیں کہہ ہمیں آپ کی تجویز کی گئی میڈسن سے سائیڈ ایفیکٹ ہوا ہے وغیرہ جس پر ڈاکٹر کہتے ہیں کون سی میڈیسن تھی اور سلپ کدھر ہے تو مریضوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا کہ ڈاکٹر نے ان کو کون سی دوا تجویز کی تھی۔اس مسئلے کی وجہ سے مریضوں اور ڈاکٹروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہماری اعلیٰ حکام اور CO ہیلتھ جہلم سے اپیل ہے کہ پنڈدادنخان THQ ہسپتال میں مریضوں کیلئے دو پرچیوں کا انتظام کیا جائے تاکہ مریضوں اور ہسپتال انتظامیہ کے پاس میڈسن کا ریکارڈ موجود رہے۔
