
یہ واقعہ دراصل اسلام آباد میں پولی کلینک ہسپتال کے قریب پیش آیا جس میں بائیکیا چلانے والے نوجوان کی موٹر سائیکل انتہائی معمولی انداز میں گاڑی کے ساتھ لگی جس سے گاڑی کا بظاہر کوئی نقصان بھی نہیں ہوا لیکن پیسے کے نشے میں دھت خاتون نے گاڑی سے اتر کر اس پر تشدد شروع کر دیا جبکہ قریب کھڑے لوگ بھی تماشہ دیکھتے رہے کیونکہ ہر کسی کومعلوم ہے کہ اس کے درمیان میں آنے کا نتیجہ کیا ہوگا کیونکہ پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے نہیں بلکہ امیروں اور بااثر افراد کے گھر کی چوکیدار بنی ہوئی ہے ۔اس نامعلوم خاتون نے بائیک رائیڈر کی موٹر سائیکل کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی جبکہ چلاتی رہی کہ ’ ’میری گاڑی تم سے اور تمہاری موٹر سائیکل سے زیادہ قیمتی ہے ‘‘ ۔