چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 22, 2025 2:08 صبح

سوہاوہ ( محمدنبیل حسن )سینئر صحافی چیرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود ، صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی ، نائب صدر جہلم پریس کلب مرزا قدیر بیگ انفارمیشن سیکرٹری سید ناصر محمودکی تحصیل پریس کلب سوہاوہ آمد ۔نو منتخب صدر یاسر فہمید کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

سینئر صحافی چیرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود ، صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی ، نائب صدر جہلم پریس کلب مرزا قدیر بیگ انفارمیشن سیکرٹری سید ناصر محمودکی تحصیل پریس کلب سوہاوہ آمد ۔نو منتخب صدر یاسر فہمید کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

سوہاوہ ( محمدنبیل حسن ) چیرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمودکی قیادت میں جہلم پریس کلب کے سینئر صحافیوں پر مشتمل وفد کی تحصیل پریس کلب سوہاوہ آمد نو منتخب صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ یاسر فہمید کو مبارکباد پیش کی اور صدر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا وفد میں سینئر صحافی چوہدری عابد، عامر کیانی ،مرزا قدیر بیگ اور ناصر محمودشاہ شامل تھےاس موقع پر سابق چیئرمین تحصیل پریس کلب سوہاوہ احسن وحید سابق جنرل سیکرٹری ملک وحید بھی موجود تھے تحصیل پریس کلب آمد پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا جہلم پریس کلب کے وفد کے ساتھ سوہاوہ اور جہلم میں صحافتی مسائل پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا سابق صدر چوہدری عابد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع جہلم کے تمام ورکنگ جرنلسٹ ذاتی اختلافات بھلاکر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور صحافتی اختلافات کو جمہوری طریقے سے ایک پریس کلب میں حل کرنے کی کوشش کریں
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے اندرونی اختلافات کا فائدہ انتظامی ادارے اٹھاتے ہیں اور اپنے من پسند صحافیوں کو ترجیح دیتے ہیں نومنتخب صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ تمام ورکنگ اور نیک نام صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں اور صحافتی مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور مثبت صحافت کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا بھی اعادہ کیا گیاصدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ یاسر فہمید ، احسن وحید اور ملک وحید نے سوہاوہ آمدپر چوہدری عابد سمیت تمام صحافی بھائیوں کا شکریہ ادا کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا