چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:22 صبح

دینہ (رضوان سیٹھی سے) وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے کشمیر افیئر گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کا دینہ مالدیو کا دورہ میڈیا سے گفتگو

دینہ (رضوان سیٹھی سے) وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے کشمیر افیئر گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کا دینہ مالدیو میں نمبردار راجہ محمود الحسن کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایسی بہت سی تحریکیں چلا بیٹھے ہیں پاکستان کی ترقی ان کو ہضم نہیں ہو رہی ملک جب بھی ترقی کر رہا ہوتا ہے معیشت بہتر ہوئی ہے کاروبار چل رہا ہے عمران خان کو تحریکیں یا دآ جاتی ہیں یہ ملک کے خلاف کام کر رہا ہے پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں اور حکومت ان کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی آزاد کشمیر میں کشادہ سڑکیں اور بجلی 3روپے فی یونٹ دی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں بجلی مہنگی ہے دانش سکول بھی میرپور کے بعد ضلع باغ میں کھولے جا رہے ہیں اور آزاد کشمیر حکومت کو فنڈ بھی دیے جا رہے ہیں ہم ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی ہے مودی سرکار نے کشمیریوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کی کوشش کی مودی سرکارنے جعلی الیکشن کروا کر مینڈیٹ چوری کیا اور مقبوضہ کشمیر میں پھر بھی نا جی سکے اور وہاں کے لوگوں کا پنی بند کیا گیا لوگ نماز نہیں پڑھ دکتے تھے بچیوں کو مار دیا جاتا تھا انٹر نیٹ بند کر دیے گئے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر غاضبانہ قبضہ کیا گیا ہے ہم اس کی بھر پور مزمت کرتے ہیں آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی میں کچھ اور لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے کشمیری عوام کو بھڑکانا شروع کیا اور آگ لگانا چاہتے تھے اور کشمیری عوام ہمارے اداروں کے ساتھ ہمارے آرمی چیف عاصم منیر اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی حکمت عملی سے معاملہ ختم ہوا وزیر اعظم کے مشیر شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور آپ کو ہر طرف کام ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اب ہر طرف خوشحالی کا دور شروع ہو چکا ہے ہر ادارے میں تیزی سے کام ہو رہے ہیں اور مہنگائی کا بھی خاتمہ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے تاجروں کے لیے ریلیف دیا جا رہا ہے وزیر اعظم کے بس میں ہو تو تاجروں کے لیے ٹیکس بھی ختم کر دیں اور ملک تیزی سے ترقی کی جانب بڑھے تقریب میں دیگر نے خطاب کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا