چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 22, 2025 2:04 صبح

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)شعبان چوہدری کو بلامقابلہ دینہ اخبار فروش یونین کا صدر منتخب ہونے پر افتخار حسین ملک پرنسپل راحیل ہائی سکول دینہ، عزیز واقارب اور شہریوں کی مبارکباد

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)شعبان چوہدری کو بلامقابلہ دینہ اخبار فروش یونین کا صدر منتخب ہونے پر افتخار حسین ملک پرنسپل راحیل ہائی سکول دینہ، عزیز واقارب اور شہریوں نے مبارکباد پیش کی اس موقع پر افتخار حسین ملک کا کہنا تھا کہ اخبار فروش یونین کو قائم ہوئے 25 سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے کافی بار شبعان چوہدری صدر منتخب ہوئے اور احسن طریقے سے یونین کے ہر ممبر کو ساتھ لے کر چلے اور ممبران کی ہر خوشی غمی میں ان کا ساتھ دیا امید کرتا ہوں کہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صدر شبعان چوہدری مخلص اور ایمانداری کے ساتھ تمام ممبران کا خیال رکھیں گے ان کی قیادت میں اخبار فروش یونین متحد ہوکر کام کرے گی صدر اخبار فروش یونین شعبان چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے بھی یونین کے مسائل حل کرتا رہا ہوں اور جو اعتماد تمام ممبران نے مجھ پر کیا اور ایک بار پھر مجھے صدر منتخب کیا میں ان تمام ساتھیوں دوستوں کا مشکور ہوں اور پہلے کی طرح اب بھی تمام ممبران کے ساتھ ہوں اور ان کا خیال رکھنا میرا فرض ہے، دوستوں اور عزیز واقارب نے شبعان چوہدری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں