چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:50 صبح

جہلم// رانا محمد عاصم //ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے ریسکیو 1122 ٹاؤن اسٹیشن تحصیل پنڈ دادنخان جہلم کا افتتاح کر دیا

جہلم// رانا محمد عاصم //ریسکیو 1122 ٹاؤن اسٹیشن تحصیل پنڈ دادنخان جہلم کا افتتا ح ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے ٹاؤن اسٹیشن کا افتتاح کیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویثرن کے مطابق اور سیکرٹری ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کے احکامات پر تحصیل پنڈ دادنخان میں ریسکیو 1122 ٹاؤن اسٹیشن نزد پنڈی سید پور کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا افتتاح ایم این اے چوھدری فرخ الطاف نے کیا۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد ، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر اعجاز احمد و ریسکیورز ، نصر اللہ خان ایس ڈی او بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور معروف سماجی رفاعی شخصیت نذیر مارتھ سمیت علاقہ سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مہمان خصوصی کو ٹاؤن ریسکیو سٹیشن کے قیام کے اغراض ومقاصد کے بارے بتایا کہ اس اسٹیشن سے جلال پور، وادی چمکون، پنڈی سید پور، پننوال، سگھر پور، چک شادی، دھریالہ جالب، کھوتیاں جالب اور گردونواح کی عوام کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کیا جا سکے گا۔اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری فرخ الطاف (MNA) نے تحصیل پنڈ دادنخان میں دوسرے ریسکیو اسٹیشن کے قیام اور دو نئی ایمبولینس مہیا کرنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے ایک بہت بڑے علاقے کو بر وقت طبی امداد فراہم کی جائے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا