چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:53 صبح

جہلم(ریاض گوندل)ریٹائرڈ پولیس افسران نے حاضر سروس افسران کے ناروا سلوک کے خلاف اور اپنے حقوق کےلیے یونین بنانے کا اعلان کر دیا،نجی ہال میں ہونے والی پہلی میٹنگ میں درجنوں ریٹائرڈ افسران کی خصوصی طور پر شرکت

جہلم(ریاض گوندل)ریٹائرڈ پولیس افسران نے حاضر سروس افسران کے ناروا سلوک کے خلاف اور اپنے حقوق کےلیے یونین بنانے کا اعلان کر دیا ہے
نجی ہال میں ہونے والی پہلی میٹنگ میں درجنوں ریٹائرڈ افسران نے خصوصی طور پر شرکت کی اتفاق رائے سے ڈی ایس پی جواد انور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جہلم کے نجی ہال میں ضلع جہلم کے ریٹائرڈ پولیس افسران کی پہلی باضابطہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جواد انور DSP۔چوھدری محمد الیاس IP،چوھدری محمد صغیر احمد گجر IP،راجہ لہراسب خانIP،چوھدری محمد بشیر للہIP.عبدالغفور بٹSI،سید اصغر علی شاہ SIگجرات۔راجہ فاروقSI ڈنڈوٹ،چوھدری الفت حسین Si اور چوھدری لطیف SI سمیت ضلع چکوال،منڈی بہاوالدین اور گجرات کے رھائشی 75/80 سب انسپیکٹرز،اسسٹنٹ سب انسپیکٹرز ھیڈ کنسٹیبلان اور کنسٹیبلان نے شرکت کی ھے میٹنگ کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ھوا میٹنگ کا استقبالیہ چوھدری الفت حسین نے پیش کیا اور میٹنگ کے اغراض و مقاصد بیان کیے میٹنگ میں ریٹائرڈ افسران کی ویلفیٸر،گروپ انشورنس اور افسران کے دیگر مسائل زیر بحث آئے اس موقع پر ریٹائرڈ افسران نے حاضر سروس افسران کے ناروا سلوک اور رویے پر خصوصی طور پر دکھ کا اظہار کیا گیا ان تمام امور پر غور وحوض کےبعد ایک کمیٹی جواد انور DSP کی سربراھی میں تشکیل دی گٸی ھے معاونت کیلے بطور ممبران چوھدری محمد الیاس،راجہ لہراسب خان،چوھدری صغیر احمد گجر،عبدالغفور اور چوھدری الفت حسین شامل ہیں کمیٹی ممبران ڈی سی،ڈی پی او اور آر پی او سے ملاقاتیں کرکے ان سے مسائل کے حل اور ان کے سدباب کے لیے اقدامات کریں گے میٹنگ میں ظہرانے کا اھتمام بھی تھا آنے والے تمام مہمانوں کو بطور میزبان چوھدری الفت حسین،چوھدری لطیف اور عبدالغفور نے نیک تمناوں اور دعاوں کے ساتھ رخصت کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا