چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 30, 2026 1:49 شام

جلالپور شریف ( کرم شہزاد مغل )تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ، ڈاکوؤں نے مسافر وین کو لوٹ لیا

جلالپور شریف ( کرم شہزاد مغل )تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ، ڈاکوؤں نے مسافر وین کو لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں شاکر پور کے مقام پر ڈاکوؤں نے مسافر وین کو لوٹ لیا ۔ گزشتہ رات چک شادی سے جلالپور شریف آنے والی مسافر وین کو شاکر پور کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں نے مسافر وین کو روک کر تمام مسافروں کو اسلحہ کے زور پر نقدی ، موبائل فون اور لاکھوں روپوں کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ جلالپور شریف اور تھانہ پنڈدادنخان میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران متعدد ڈکیتوں ، راہزنی اور فائرنگ جیسے واقعات ہو رہے ہیں جس پر اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اہل علاقہ نے ڈکیتوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیشِ نظر ڈی پی او جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پولیس تھانہ دینہ کی موٹر سائیکل چوری پر قابو پانے کی انوکھی منطق،موٹر سائیکل پنکچر کرو نہ مالک چلائے نہ چور، پبلک پارکنگ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں،دکانداروں اور ملازمین کے درجنوں موٹر سائیکل پنکچر کر دیے شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تازہ ترین خبریں