چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 22, 2025 12:27 صبح

جہلم(نعیم احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا ممبر قومی اسمبلی فرخ الطاف کے ہمراہ جلال پور کندوال نہر کا دورہ، اہل علاقہ سے ملاقات میں شکایات کا جائزہ

جہلم(نعیم احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا ممبر قومی اسمبلی فرخ الطاف کے ہمراہ جلال پور کندوال نہر کا دورہ، اہل علاقہ سے ملاقات میں شکایات کا جائزہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ممبر قومی اسمبلی فرخ الطاف کے ہمراہ جلال پور کندوال نہر کے تعمیراتی پروجیکٹ کا دورہ کیا جہاں مصروف عمل کمپنی نے ڈپٹی کمشنر اور ممبر قومی اسمبلی کو نہر کی اب تک تیاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے نہر کے مختلف حصوں پر جا کر جاری کام کا معائنہ کیا، انہوں نے موگھوں کی تعمیر کے حوالے سے کمپنی سے تفصیلات معلوم کی اس موقع پر تعمیراتی کمپنی نے ممبر قومی اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر جہلم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نہر پر انتہائی تیزی سے کام جاری ہے اور جو حصے تیار ہو چکے ہیں ان کو آزمائشی طور پر پانی چلا کر چیک کیا جا رہا ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے جلال پور نہر کے کیمپ میں اہل علاقہ سے ملاقات کی اور نہر پروجیکٹ کے لیے ایکوائر کی گئی زمینوں کے معاوضہ جات، بنائے گئے موگھوں اور اہل علاقہ کی جانب سے نہری پانی کے بہترین استعمال پر مختلف شکایات و تجویز کا جائزہ لیا اور اہل علاقہ کو یقین دہانی کروائی کہ نہر کی تعمیر کے بعد لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی اور تمام کسانوں کو بلا تفریق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا