
جہلم(رانا محمد عاصم)جہلم پولیس کی موثر تفتیش پر معزز عدالت کا بڑا فیصلہ،معزز عدالت کے جج حافظ اظہر حسنین شاہ ASJ صاحب پنڈ دادنخان نے زیادتی کرنے کے مقدمہ نمبر463/22بجرم 376 (III)ت پ تھانہ پنڈدادن خان کا فیصلہ سنا دیا،مجرم محمد شبیر 14سال کے بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کے جرم کا مرتکب ہوا،جس پر معزز عدالت نے مجرم محمد شبیر کوعمر قید اور 02لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،مجرم محمد شبیر نے میرے بیٹے کو ویران جگہ پر لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ،مدعیہ مقدمہ جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،