چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:41 صبح

جہلم (رانا محمد عاصم)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا پولیس لائنز جہلم میں اردل روم کا انعقاد،40 پولیس افسران و اہلکاران پیش،فرائض میں غفلت کرنے پر سروس ضبطگی، تنخواہ کٹوتی، وارننگ اور شوکاز فائل کئے گئے

جہلم (رانا محمد عاصم)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا پولیس لائنز جہلم میں اردل روم کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق اردل روم میں کل 40 پولیس افسران و اہلکاران پیش ہوئے جن میں 16 پولیس افسران نے بذریعہ وڈیولنک شرکت کی،ڈی پی او جہلم نے اردل روم میں پیش ہونے والے پولیس افسران و اہلکاران کے موقف سنے،تبادلہ جات اور ویلفیئر کے لئے احکامات جاری کئے،شوکاز نوٹسز کے فیصلے سناتے ہوئے ڈی پی او جہلم نے پولیس افسران و اہلکاران کو فرائض میں غفلت کرنے پر سروس ضبطگی، تنخواہ کٹوتی، وارننگ اور شوکاز فائل کئے گئے،اردل روم میں پیش ہونے والے افسران و اہلکاران کو احسن طریقہ سے فرائض کو انجام دینے کی ہدایت، پولیس افسران اپنے پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی ایمانداری اور فرض شناسی سے کریں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ بہترین نظم و ضبط اور تربیت کا اعلیٰ معیار ہی اچھے پولیس افسر کی ضمانت ہے، نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں۔

Jhelum News
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں