چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 22, 2025 1:25 صبح

دینہ (رضوان سیٹھی سے ) دینہ میں اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کی قیادت میں آپریشن کا سلسلہ جاری ، ریلوے روڈ پر قائم ناجائز تجاوزات ، پختہ تھڑے ، سائن بورڈ ، نالے اور دیگر تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے ) دینہ میں اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کی قیادت میں آپریشن کا سلسلہ جاری ، ریلوے روڈ پر قائم ناجائز تجاوزات ، پختہ تھڑے ، سائن بورڈ ، نالے اور دیگر تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا ، آپریشن کا آغاز صبح سویرے کر دیا گیا ، ہیوی مشینری کے ساتھ آپریشن کیا گیا کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی ہائی الرٹ رہی ، اسسٹنٹ کمشنر نے منگلا روڈ ، مین بازار ، داتا روڈ کا بھی ہنگامی دورہ کیا اور تجاوزات کے حوالے سے جائزہ لیا اور تجاوزات کو ختم کیا ، دوکاندار حضرات سست روی کی بجائے غیر قانونی تجاوزات کو فلفور ختم کر دیں ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی قیادت میں آپریشن کا سلسلہ زور و شور سے جاری ، منگلا روڈ ، مین بازار ، داتا روڈ کے بعد ریلوے روڈ پر بھی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ، آپریشن صبح سویرے شروع کیا گیا ، اس موقع پر تحصیلدار دینہ شمشیر حیدر رانجھا ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل ، ایم او آئی سہیل اشرف ، ایم او آر قاسم گوندل ، ہیڈ کلرک میاں سہیل سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ، آپریشن ہیوی مشینری کے ساتھ شروع کیا گیا ، جس سے ریلوے روڈ پر قائم غیر قانونی پختہ تھڑے ، سائن بورڈ ، نالوں سمیت دیگر تجاوزات کو بھی مسمار کر دیا گیا بعد ازاں آپریشن جی ٹی روڈ ، منگلا روڈ اور مین بازار میں بھی کیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا کہنا ہے کہ دوکاندار حضرات سست روی کی بجائے غیر قانونی تجاوزات کو فلفور ختم کریں تاکہ آپریشن ماہ رمضان سے پہلے ختم ہو جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا