چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 22, 2025 12:49 صبح

سوہاوہ//(حافظ محمد یعقوب داتار)پنڈ متے خان پل کے قریب ڈکیتی کی واردات میں کار سوار ڈاکوؤں نے انڈوں والی گاڑی سے سات لاکھ روپے لوٹ لیے

جہلم (حافظ محمد یعقوب داتار)جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقے پنڈ متے خان میں پل کے قریب سفید رنگ کی XLI گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ڈھوک میکن انڈے لینے کے لیے آنے والی گاڑی کو روک کر لوٹ لیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق قمر شہزاد نامی شخص جب پنڈ متے خان کے پل پر پہنچا تو پیچھے سے آنے والی ایک سفید رنگ کی XLI میں سوار کالی وردیوں میں ملبوس افراد نے اس کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔ جیسے ہی گاڑی سائیڈ پر رکی تو ان افراد نے ڈرائیور کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ "تم اسلحے کا کام کرتے ہو اور تمہاری گاڑی میں ناجائز اسلحہ موجود ہے ہمیں تلاشی لینی ہے ملزمان نے زبردستی گاڑی کی تلاشی لی اور گاڑی میں موجود سات لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے ۔ واردات کے بعد ملزمان گاڑی کو لاہور کی طرف بھگا کر لے گئے ۔ قمر شہزاد نے فوری طور پر متعلقہ تھانے میں اطلاع دے دی جس پہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں