چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:38 صبح

تحصیل پریس کلب سوہاوہ کی حالیہ بارشوں کے باعث نئی تعمیر شدہ ککرالہ تا تتروٹ پدھری سڑک کے بہہ جانے کے خبر پر ڈی سی کا فوری نوٹس،متعلقہ جگہ پر اپنی ٹیمیں روانہ کر دیں،48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات

سوہاوہ (محمدنبیل حسن) تحصیل پریس کلب سوہاوہ کی خبر پر ڈی سی جہلم میثم عباس کا فوری نوٹس ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب سوہاوہ نے حالیہ بارشوں کے باعث نئی تعمیر شدہ ککرالہ تا تتروٹ پدھری سڑک کے بہہ جانے کے متعلق ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر ڈی سی جہلم میثم عباس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ جگہ پر اپنی ٹیمیں روانہ کیں۔ تحصیل سوہاوہ کے ملحقہ علاقے ڈومیلی میں کچھ عرصہ قبل ککرالہ تا تتروٹ پدھری تیار ہونے والی سڑک جس کی تیاری میں ناقص میٹیریل کے استعمال کی نشاندہی تحصیل پریس کلب سوہاوہ نے کی تھی جس پر تب انتظامیہ نے کسی قسم کا کوئی ایکشن نہ لیا لیکن حالیہ بارشوں کے سامنے ناقص میٹیریل سے تیار ہونے والی سڑک چند گھنٹے بھی نہ ٹھہر سکی اور ڈھوک نگیال چڑھائی کے نیچھے سے بیٹھ گٸی جس سے گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی تحصیل پریس کلب سوہاوہ نے سڑک بہہ جانے کی خبر نشر کی تو ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے فوری نوٹس لےکر ایکسیٸن ہائی وے، انجینیٸر ، سب انجینیئر اور ٹھیکیدار سمیت ٹیم تشکیل دے کر موقع پر روانہ کر دی جس نے موقع پر پہنچ کر کرین کی مدد سے پچیس فٹ شگاف کو مٹی ڈال کر پُر کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سڑک کی تعمیر میں ناقص مٹیریل اور سڑک بہہ جانے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ کمیٹی میں ڈپٹی ڈاٸریکٹر ڈویلپمنٹ جہلم کو انکوائری کمیٹی کا کنوینیٸر مقرر کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ، ایگزیکٹیو انجینیئر پی ایچ ڈی ، اسسٹنٹ انجینیٸر ایل جی اینڈ سی ڈی جہلم، سب انجینیٸر ایل جی اینڈ سی ڈی جہلم اور میونسپل آفیسر ایم سی سوہاوہ شامل ہیں۔ اس ٹیم کو 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کی گٸی۔ جبکہ موقع پر انے والے انجینئر کو تحصیل پریس کلب سوہاوہ کی ٹیم نے سڑک کا وزٹ کرا کر ناقص مٹیریل کی نشاندہی کرائی ۔یہ سڑک ساڑھے گیارہ کلومیٹر بنتی ہے۔اہل علاقہ نے تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئےخراج تحسین پیش کیا۔جبکہ سیکٹری اطلاعات و نشریات جمعیت علمائے اسلام ضلع جہلم چوہدری عابد حسین دھمیال نے بھی ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا اور تحصیل پریس کلب سوہاوہ کا شکریہ اداکرتے ہوۓ کہاکہ آپ لوگوں کی بروقت نشاندہی پر اس سڑک کو مزید ٹوٹنے سےبچالیا،انکواٸری کمیٹی کے دورہ کے بعد ٹھیکیدار نے سڑک کے ساتھ مٹی ڈال دی اور مزید کام جلد کرانے کی یقین دہانی کرائی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا