جہلم(ندیم عباس)ڈی پی او جہلم نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیاتھانہ للہ، پنڈدادنخان، کالاگجراں، دینہ، منگلا،سوہاوہ اور ڈومیلی کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کیاگیا،ذرائع ،تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا،ذرائع کیمطابق تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ او چوہدری افضل کو تبدیل کرکے چیف سیکورٹی آفیسر تعینات کردیاگیا،جبکہ کینٹ چوکی کے انچارج راجہ نوید افضل کو ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی تعینات کردیاگیا،تھانہ سوہاوہ کے ایس ایچ او راجہ عمران کو تھانہ دینہ تعینات کیاگیا،جبکہ کالا گجراں کے ایس ایچ او مظہراسلام کو تھانہ سوہاوہ ایس ایچ او لگایاگیاہے،کالا گجراں تھانے میں عثمان تصدق کو ایس ایچ او تعینات کیاگیا،تھانہ منگلا کے ایس ایچ او اللہ دتہ کو تبدیل کرکے دینہ چوکی انچارج مقرر کردیاگیا،جبکہ احسان شاہ کو تھانہ منگلا میں ایس ایچ او لگایاگیا،ایس ایچ او تھانہ پنڈدانخان ظہیرالدین بابر کورس پر چلے گئے،انکی جگہ غازی لطیف کو ایس ایچ او تعینات کردیاگیا،تھانہ للہ کے ایس ایچ او بابر کو تبدیل کرکے کھیوڑہ چوکی کاانچارج تعینات کردیاگیا،جبکہ عرفان جیلانی کو تھانہ للہ کا ایس ایچ او لگادیاگیا،کھیوڑہ چوکی کے انچارج طارق کو کینٹ چوکی کاانچارج تعینات کیاگیاہے،ڈی پی او نے چیف سیکورٹی افیسر احسن بٹ کوتبدیل کرکے تھانہ جلالپورشریف میں انسپکٹر انویسٹیگیشن تعینات کردیاگیاجبکہ انسپکٹر عبدالغفار کو ڈی آئی بی کا انچارج مقررکیاگیاہے
