چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 27, 2026 11:35 صبح
تازہ ترین خبریں

دنیا کا ایسا مرغا جو سر کٹنے کے باوجود بھی 18 ماہ زندہ رہا، یہ معجزہ کیسے ہوا؟ویب ڈیسک

دنیا کا ایسا مرغا جو سر کٹنے کے باوجود بھی 18 ماہ زندہ رہا، یہ معجزہ کیسے ہوا؟لوئیڈ اولسن اور کلارا اس سر کٹے مرغے کے ساتھ امریکا کے کئی شہروں میں سرکس میں شریک ہوئے/فوٹوبشکریہ بی بی سی یہ بات عام ہے کہ کوئی بھی جانور یا انسان سر قلم ہونے کے بعد زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتا لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی مرغے سے متعلق بتائیں گے جو سر قلم ہونے کے باوجود 18 ماہ تک زندہ رہا اور اس دوران اس مرغے نے نہ صرف دنیا بھر میں پہچان بنائی بلکہ اپنے مالک کو بھی مالا مال کردیا۔70 سال قبل 10 ستمبر 1945 کو امریکی ریاست کولوراڈو میں لوئیڈ اولسن نامی کسان اپنی اہلیہ کلارا کے ساتھ فروخت کی غرض سے مرغیوں کے سر قلم کررہا تھا لیکن اس روز 40یا 50 مرغیوں میں سے ایک مرغا سر قلم ہونے کے باوجود نہیں مرا اور دیگر مرغیوں کی طرح ادھر ادھر بھاگتا رہا۔لوئیڈ اولسن نے اس سر کٹے مرغے کو رات کیلئے سیبوں کے ڈبے میں رکھ دیا اور اگلی صبح اولسن یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ مرغا ابھی تک زندہ تھا، اولسن نے اس مرغے کو مائیک کا نام دیا اور کٹی ہوئی مرغیوں کو فروخت کیلئے بازار لے جانے لگا تو مائیک کو بھی اپنے ساتھ لے گیا، وہ لوگوں کو یہ بتانا چاہتا تھا اس کے پاس سر قلم کیے جانے کے باوجود زندہ مرغا ہے۔دنیا کا ایسا مرغا جو سر کٹنے کے باوجود بھی 18 ماہ زندہ رہا، یہ معجزہ کیسے ہوا؟یہ خبر ارد گرد کے علاقوں میں پھیل گئی حتیٰ کہ مقامی اخبار کا ایک رپورٹر اولسن کے انٹرویو کیلئے جاپہنچا اور کچھ ہی روز بعد ایک سرکس کا مالک بھی 300 کلومیٹر طویل راستہ طے کرکے اولسن کے پاس پہنچا اور اسے پپیشکش کی یہ مرغا سرکس پر لے کر چلو اور پیسہ کماؤ، اولسن نے سرکس کے مالک کی پیشکش قبول کرلی۔لوئیڈ اولسن اور کلارا اس سر کٹے مرغے کے ساتھ امریکا کے کئی شہروں میں سرکس میں شریک ہوئے لیکن بدقسمتی سے ایریزونا کے فینکس میں 1947 کے دوران اس مرغے کی موت واقع ہوگئی۔مائیک کو خوراک کیسے دی جاتی تھی؟برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مائیک کو غذا کی نالی سے براہ راست ڈراپر کے ذریعے مائع خوراک یا پانی دیا جاتا تھاجب کہ اس کے حلق کی صفائی سرنج سے کی جاتی تھی۔مائیک کی موت حادثہ یا غفلترپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مائیک کے مرنے کی رات اولسن سورہا تھا تو گویا اسے کسی پرندے کے دم گھٹنے کی آواز محسوس ہوئی جس پر اولسن اٹھ بیٹھا، اس نے فوری طور پر سرنج ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن اسے یاد آیا کہ سرنج سرکس پر رہ گئی تھی، اس سے پہلے کہ اولسن مرغے کا حلق صاف کرنے کے لیے کچھ ڈھونڈتا تب تک مرغا مرگیا۔مائیک کے مرنے کے بعد اولسن کئی سال تک لوگوں کو یہ بتاتا رہا کہ اس نے مائیک کو سرکس والے کو فروخت کردیا ہے لیکن اپنی موت سے قبل اولسن نے اعتراف کیا کہ مائیک مر چکا ہے۔مرغا 18 ماہ تک زندہ کیسے رہا؟برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی نیو کاسل یونیورسٹی کے ماہرِ مرغ بانی ڈاکٹر ٹوم سملڈرز کا بتانا ہے کہ ’انسان کے سر کٹنے کے ساتھ اس کا دماغ بھی علیحدہ ہو جاتا ہے لیکن مرغوں میں یہ چیز مختلف ہے، مرغوں کے سر کے آگے دماغ کا تھوڑا اور زیادہ دماغ کا حصہ آنکھوں کے پیچھے ہوتا ہے۔‘ برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ کلہاڑی کے وار سے مائیک کی چونچ، چہرہ، آنکھیں اور کان تو کٹ گئے لیکن اس کا 80 فیصد دماغ اور جسم کو کنٹرول کرنے والے اعضا سلامت رہے۔بتایا جاتا ہے کہ اس سر کٹے مرغےکے سالٹ لیک سٹی کی یوٹا یونیورسٹی میں بھی کئی ٹیسٹ کیے گئے جس دوران سائنسدانوں نے یہ دیکھنے کے لیے دیگر کئی مرغیوں کے سر بھی کاٹ ڈالے کہ آیا وہ زندہ رہتی ہے یا نہیں لیکن سائنسدان ناکام رہے۔اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ کلہاڑی سے جس جگہ ضرب اولسن نے لگائی وہ صحیح تھی اور اس وقت خون جمنے سے زیادہ خون نہیں بہا اور مائیک نہیں مرا جب کہ سائنسدانوں کے وار سے ایسا نہیں ہوا ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

ماہ ربیع الاول کی خوشیاں ضرور منائیں لیکن اس کا طریقہ اور سلیقہ وہ اپنایا جائے جو آپ ﷺ نے فرمایا اور سمجھایا۔اس اظہار محبت میں حلال حرام نہیں ہو سکتا اور حرام حلال نہیں ہو سکتا۔اپنی زندگیوں میں سے شرک کو نکال دیں اور اپنی تمام امیدیں اللہ کریم سے وابستہ رکھیں۔اپنے والدین کے سامنے سرنگوں رہیں اور افلاس کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ سنانواں کوٹ ادو میں دڑہ ملک غلام محمد نور ربانی کھر مرحوم پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

دینہ( ادریس چودھری)ایس ایچ او دینہ کی اپنے اہلکاروں کے ساتھ غنڈہ گردی۔ رات کے وقت سڑک کنارے درجنوں موٹر سائیکلوں کے ٹائروں پر لوہے کے سوہے چبو کر پنکچر کر ڈالا۔ میڈیا کے سوال پر کہ کس نے آپ کو موٹر سائیکل پنکچر کرنے کی اجازت دی ھے، انتہائی متکبرانہ لہجے میں بولا آپ کو عزت راس نہیں ۔ شہری موثر سائیکلوں کو پنکچر لگوانے کے لیے ذلیل و خوار

ماہ ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی زندگی کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق گزاریں گے۔آپ ﷺ سے اظہار محبت ہماری زندگی کا اثاثہ ہے۔آپ ﷺ سے محبت ہی ہمیں زندگی سے آشنائی عطا کرتی ہے۔یہ وہ راستہ ہے جس میں اپنی جان نچھاور کرنے کو کامیابی اور فخر سمجھا جاتاہے۔ سیماب ایسی موت کی ہے جستجو مجھے،لپٹا ہو جس میں تہہ بہ تہہ محبوب کا وصال امیر عبدالقدیرا عوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا بہاولپور میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

نبی کریم ﷺ کو رحمۃ اللعالمین بنا کر بھیجا گیا۔جسے جو نصیب ہو رہا ہے آپ ﷺ کی رحمت سے نصیب ہو رہا ہے۔ہمارے پاس ایسے الفاظ نہیں کہ نبی کریم ﷺ کی شان بیان کر سکیں۔اللہ کریم جانتے ہیں کہ اپنے حبیب ﷺ کو کیا بلندیاں عطا فرمائیں۔ربیع الاول میں کوشش کریں کہ آپ ﷺ کی سیرت پاک کا مطالعہ کیا جائے آپ ﷺ کی ولادت سے لے کر زندگی کا ایک ایک پل جو آپ ﷺ نے بسر فرمایا اس سے ہماری نسلوں کوراہنمائی ملے گی اور بھلائی نصیب ہو گی۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان جمعتہ المبارک کے روز خطاب

دوسری ملک گیر کانفرنس سے پہلے ورکشاپ کا انعقادپروفیسر ساجد مقبول آڈیٹوریم یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام یو سی ایچ ایس اور مائنڈ أرگنائزیشن کے تعاون سے سینیئر اور جونیئر ڈاکٹرز کے مابین ہم أہنگی کے فقدان کے عنوان سے پری کانفرنس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد 19 اگست 2026 صبح 9 بجے سے 11 بجے تک کیا گیا

تازہ ترین خبریں

ماہ ربیع الاول کی خوشیاں ضرور منائیں لیکن اس کا طریقہ اور سلیقہ وہ اپنایا جائے جو آپ ﷺ نے فرمایا اور سمجھایا۔اس اظہار محبت میں حلال حرام نہیں ہو سکتا اور حرام حلال نہیں ہو سکتا۔اپنی زندگیوں میں سے شرک کو نکال دیں اور اپنی تمام امیدیں اللہ کریم سے وابستہ رکھیں۔اپنے والدین کے سامنے سرنگوں رہیں اور افلاس کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ سنانواں کوٹ ادو میں دڑہ ملک غلام محمد نور ربانی کھر مرحوم پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

دینہ( ادریس چودھری)ایس ایچ او دینہ کی اپنے اہلکاروں کے ساتھ غنڈہ گردی۔ رات کے وقت سڑک کنارے درجنوں موٹر سائیکلوں کے ٹائروں پر لوہے کے سوہے چبو کر پنکچر کر ڈالا۔ میڈیا کے سوال پر کہ کس نے آپ کو موٹر سائیکل پنکچر کرنے کی اجازت دی ھے، انتہائی متکبرانہ لہجے میں بولا آپ کو عزت راس نہیں ۔ شہری موثر سائیکلوں کو پنکچر لگوانے کے لیے ذلیل و خوار

ماہ ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی زندگی کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق گزاریں گے۔آپ ﷺ سے اظہار محبت ہماری زندگی کا اثاثہ ہے۔آپ ﷺ سے محبت ہی ہمیں زندگی سے آشنائی عطا کرتی ہے۔یہ وہ راستہ ہے جس میں اپنی جان نچھاور کرنے کو کامیابی اور فخر سمجھا جاتاہے۔ سیماب ایسی موت کی ہے جستجو مجھے،لپٹا ہو جس میں تہہ بہ تہہ محبوب کا وصال امیر عبدالقدیرا عوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا بہاولپور میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب

More Interesting News